پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

0
55

پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پینڈورہ پیپرز گزشتہ شب سامنے آئے تو تہلکہ مچ گیا تا ہم حکومت جو فیک نیوز کے خلاف قوانین لانا چاہتی ہے وہی حکومتی اراکین فیک نیوز کا ہی سہارا لیتے رہے

پینڈورا پیپرز میں جہاں وفاقی وزراء، صوبائی وزرا کے نام آئے وہیں مریم نواز کے داماد کا نام بھی سامنے آیا، مریم نواز کے داماد کا نام سامنے آنے کے تھوڑی دیر بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھدری نے دعویٰ کیا کہ پینڈورہ پیپرز میں مریم نواز کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے اور اسکی پانچ آفشور کمپنیز ہیں ،حکومتی شخصیات کی جانب سے فیک نیوز کا سہارا لیا گیا ہے، گیارہ بج کر دو منٹ پر فواد چوھدری نے ٹویٹ کیا کہ جنید صفدر کی کمپنی سامنے آئی ہی، اسکے بعد شہباز گل نے بھی بغیر تحقیق کے ٹویٹ کی اور سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کا سکرین شاٹ شیئر کیا،فواد چودھری، شہباز گل فیک نیوز پر بغیر تحقیق کے ٹویٹ شیئر کرتے رہے کہ جنید صفدر کی بھی آفشور کمپنیاں نکل آئی ہیں

پی ٹی وی نے ایسی کوئی بریکنگ نہیں چلائی تھی، شہباز گل نے گیارہ بجکر 17 منٹ پر نجی ٹی وی اے آئی وائی نے دوبارہ جنید صفدر کی خبر دی اور کہا کہ ہماری باجی مریم چوری چکاری میں پیچھے نہیں رہیں انکے بیٹے کی بھی آفشور کمپنی نکلی آئی ہیں’

فواد چودھری ، شہباز گل کی جانب سے جنید صفدر کی آفشور کمپنیوں کی خبر پر مریم نواز بھی میدان میں آئیں اور ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نالائق حکومت کو شرم آنی چاہئے، سرکاری ٹی وی کو بھی اپنے پروپیگنڈے میں شامل کر لیا۔ مریم بی بی کا نام جب پنڈورا پیپرز میں نہیں تو ان کی تصویر کس بنیاد پر سکرین پر چلائی جا رہی ہے؟؟؟

ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پینڈورا پیپرز پر کارروائی کی ابتدا فیک نیوز چلانے والے پی ٹی وی اور اے آر وائی کے خلاف اسی مجوزہ قانون کے تحت ہونی چاہیے جو میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے لایا جارہا ہے۔ تا کہ جھوٹی خبر پھیلانے پر تادیبی کارروائی کی مثال قائم ہو۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب فوراً ایف آئی اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے ذریعے نیشنل کرائم ایجنسی کو تحقیقات کے لئے خط عوام کو دکھاتے. عمران صاحب آپ کی بد قسمتی یہ ہے کہ آپ کو اپنی اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کی چوری چھپانے کے لئے سرکاری چینل پہ نواز شریف کے نواسے کی فیک نیوز چلوانی پڑتی ہے

سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی رات سے وضاحت کررہاہے کہ جنید سے متعلق ایسی خبرنہیں چلائی۔ یہ فیک سکرین شاٹ وزیراعظم کےترجمان نے ٹویٹ کی اورابھی تک ڈیلیٹ کرکےمعذرت نہیں کی۔اسی کی بنیاد پرمیڈیا پرسنزنے ردعمل دیا۔گویا ایک فیک نیوزکے ذریعے ایک خاندان،معتبرمیڈیا پرسنزاورخود پی ٹی وی کی کریڈیبیلیٹی کوبھی نشانہ بنایا گیا

نجم ولی خان نے کہا کہ یہ ایک الگ قانونی مقدمہ ہے کہ ملک کے وزیراطلاعات نے فیک نیوز چلائی اور وزیراعظم کے مشیر نے سرکاری ٹی وی کا فوٹوشاپڈ جھوٹا سکرین شاٹ شئیر کر کے لوگوں کو گمراہ کیا اور یہ لوگ عوام کے سچ جھوٹ کے تھانیدار بننا چاہتے ہیں۔ بات بات پر صحافیوں کو اٹھانے والا FIA کہاں ہے؟

ایک اور ٹویٹ میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اگرکسی سیاستدان یاحکمران نے سب سے زیادہ فیک نیوز پھیلائے اور پھیلارہےہیں تووہ عمران خان ہیں۔ تبھی توکہتا ہوں کہ موجودہ حکومت فیک نیوزکی سب سے بڑی فیکٹری ہے۔ یقین نہ آئےتو آج پی ٹی وی کی یہ خبر ملاحظہ فرمائیں۔ یہ امر بھی پیش نظررہےکہ جنید صفدرابھی سیاست میں نہیں آئے۔

واضح رہے کہ فیک نیوز کے خلاف فواد چوھدری قانون سازی کر رہے ہیں تا اہم وہ خود اب فیک نیوز پھیلانے میں سب سے آگے نظر آئے

@MumtaazAwan

فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید

جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

 

فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

 

Leave a reply