انتقام کی آگ ابھی ٹھنڈی نہ ہوئی :ڈاکٹرحامد بٹ کے خلاف جھوٹا مقدمہ:پھرگرفتاربھی کروا دیا

0
68

لاہور:انتقام کی آگ ابھی ٹھنڈی نہ ہوئی :ڈاکٹرحامد بٹ کے خلاف جھوٹا مقدمہ:پھرگرفتاربھی کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کنسلٹنٹ ایسویسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر حامد بٹ کے خلاف ساتھی ڈاکٹروں کی سازشوں میں کمی نہ آسکی اور نہ ہی انتقام کی آگ ٹھنڈی ہوسکی

ذرائع کے مطابق پہلے کی طرح اب پھر ڈاکٹرحامد بٹ کے خلاف سروسزہسپتال میں موجود ڈاکٹروں کی لابی نے جھوٹا مقدمہ درج کروا کرجیل کی سلاخوں‌تک بھیجنے میں‌ کوئی کسر نہ چھوڑی

 

سروسزہسپتال سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کل ڈاکٹرحامد بٹ ایم ایس اور پرنسپل سروسزاکیڈمی سے ملنے گئے اوران سے درخواست کی کہ جب تک عدالت کی طرف سے مکان کے اسٹے آرڈر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک انہیں پریشان نہ کیا جائے

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس درخواست کے باوجود ایم ایس اورلابی کے دیگرساتھی ڈاکٹروں نے سازشی کھیل کھیلتے ہوئے تھانے میں ایک درخواست دی ہےکہ ڈاکٹرحامد بٹ نے انسٹی ٹیوٹ میں توڑپھوڑ کی اور کام میں‌ رکاوٹ بننے کی کوشش کی

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس نے ایم ایس کے دباو پرآکر ڈاکٹرحامد بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے

باغی ٹی وی نے اس حوالے سے جب معلومات کو کاونٹر کیا تویہ معلوم ہوا کہ یہ مقدمہ سراسرجھوٹا ہے اور حامد بٹ سے انتقام لینے کے لیے ایم ایس اور اس کے ساتھی ڈاکٹروں نے جان بوجھ کر جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے جبکہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا

دوسری طرف پاکستان کنسلٹنٹ ایسویسی ایشن کا کہنا ہے حکومت اس جھوٹی ایف آئی آر کوختم کرے اورعدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ڈاکٹرحامد بٹ کوپریشان نہ کرے

یاد رہےکہ اس سے پہلے محکمہ صحت پنجاب نے پاکستان کنسلٹنٹ ایسویسی ایشن کے روح رواں ڈاکٹر حامد بٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا تھا ۔

ان پر سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے دروازے پر کھڑے ایک سرجن پروفیسر کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد ہے

جس پر ایم ایس سروس ہسپتال نے نہ صرف محکمہ صحت پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کیا بلکہ متعلقہ تھانے میں ڈاکٹر حامد بٹ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے بھی درخواست دائر کی تھی۔

 

واضح رہے اس سے قبل بھی بہت سے ناخوشگوار واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ ہاسٹل خالی کرانے کے معاملے پر پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکرز میں جھگڑا ہو گیا جس میں ڈنڈوں اور پتھروں کی بارش سے ایک ڈاکٹر جبکہ 6 پیرامیڈیکل سٹاف کے لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

پیرا میڈیکل سٹاف کے ہاسٹل پر ڈاکٹروں کے مبینہ قبضے کیخلاف پیرامیڈیکل سٹاف نے مزاحمت کی تو دونوں میں تصادم ہو گیا تھا جس کے بعد نوبت زبانی تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور ڈنڈوں اور پتھروں کے استعمال تک جا پہنچی تھی

Leave a reply