عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے گھر پولیس چھاپے، توڑپھوڑپر ذمے داروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،

وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت میں کہا کہ شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور فیملی کو ہراساں کیا جا رہا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو ہم کیا کریں پولیس کو کام سے روک دیں؟ وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ نہیں ہم یہ نہیں کہہ رہے رات 3 بجے گھر پرچھاپہ مارا گیا ملازمین کو مارا گیا تشدد کیا گیا ایک ملازم کا بازو فریکچر ہوگیا، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ لیکن آپ کی درخواست پر تو اعتراضات ہیں وہ کیا ہیں؟وکیل نے عدالت میں کہا کہ اعتراض ہے کہ ہم نے متعدد استدعا کیں ساتھ حفاظتی ضمانت بھی مانگ رہے ہیں کریک ڈائون چل رہا ہے میرے موکل کیخلاف کوئی کیس نہیں وہ ضمانت پر ہیں بغیر سرچ وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں اس لئے حفاظتی ضمانت چاہئے

عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے آپ کا کیس یہاں کس عدالت کے پاس لگا ہوا تھا؟ وکیل نے کہا کہ ہمارے کیسز جسٹس طارق جہانگیری کے پاس تھے جسٹس طارق جہانگیری نے ضمانت بھی دی اورایف آئی آر معطل کی یہ کیس وہیں بھیج دیں،جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اعتراضات دور کرکے کیس اسی بنچ کو بھیج رہے ہیں عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکرتے ہوئے کیس دوسرے بنچ میں منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

شیخ رشید کی باری بھی آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا،

شیخ رشید کی درخواستِ اندراج مقدمہ خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری 

Shares: