فرحان سعید کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک کے لئے ناقابل فراموش خدمات پر خراج تحسین

0
65

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے پاکستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں پہلی انہوں نے شوبزاور کھیل کی شخصیات اور معروف مذہبی سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم اب انہوں نے پاکستان کے محسن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرحان سعید نے لکھا کہ کچھ ایسے افراد ہیں جن کے انفرادی اثرات نے ایک ملک کو ہمیشہ کے لئے بدل دیا ہے – بلاشبہ ڈاکٹر عبد القدیر خان ان میں سے ایک ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CCGo3PHFQ4E/
فرحان سعید نے لکھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ، ڈاکٹر خان اور ان کی ٹیم نے نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی سطح پر بھی ہمارے ملک کا مقام بلند کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے کام نے نہ صرف پاکستان کے بین الاقوامی بیانیہ کو تبدیل کیا بلکہ یہ بھی ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک پرعزم لوگ ہیں جو اپنے مستقبل کی تشکیل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اداکار و گلوکار نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر خان ، پاکستان اور اس کی عوام آپ کی بے مثال خدمات کے لئے ہم آپ کے مقروض ہیں۔

انہوں نے LivingLegends #PakistaniHeroes# بھی استعمال کیا-

واضح رہے کہ اس سے قبل فرحان سعید نے ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا جن میں اداکار قوی خان، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور معروف کامیڈین عمر شریف ،سکواش پلئیر جہانگیر خان اور قومی کرکٹر جاوید میاںداد اور مولانا طارق جمیل شامل تھے۔

فرحان سعید کا پاکستانی لیجنڈز کو خراج تحسین

فرحان سعید کا کھیل کی دنیا کے لیجنڈز کو خراج تحسین

مولانا صاحب کا خطبہ سن کر عبارت فصاحت کی شان معلوم ہوئی اور تبلیغ کے صحیح معنی کا احساس ہوا فرحان سعید کا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین

Leave a reply