پاکستان بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں:بلاول بھٹو

0
176

لاہور:بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں پانی کی قلت پر کہا کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام بالخصوص کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کی ایک بڑی وجہ ارسا کی جانب سے صوبوں کو پانی کے جائز حصے کی فراہمی میں خلل ہے، کھاد کے بحران اور پانی کی ترسیل کے نظام میں گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے خاص طور پر زیریں علاقوں میں فصلوں کو نقصان ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے گیس پاور جنریشن پلانٹس لگانے کی تجویز دی تو ماضی کی حکومتوں نے اس منصوبے کو رد کردیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں ایک فوڈ سیکیورٹی ٹاسک فورس بنائی جائے تاکہ ہم ممکنہ غذائی بحران کا مقابلہ کرسکیں۔

پانی کا بحران بڑھتا جارہاہے اوراس بحران کی وجہ سے ملک بھر میں گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے ،اطلاعات کے مطابق ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہےجس کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

 

 

ارسا نے صوبوں کو خبردار کیا ہے اس وقت پانی کی قلت 45 فیصد تک جاپہنچی ہے، حصے کا پورا پانی نہ ملنے سے سندھ کی زرعی معیشت کو خطرہ ہے۔

پاکستان میں پانی کی کمی سے پیدا ہونے والے بحران کے حوالےسے مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سندھ میں پانی کی کمی روز بروز بڑھتی جارہی ہے،پانی قلت سے گنے، آم، چاول، مرچ، زیتون اور کھجور کے باغات کو نقصان ہوسکتا ہے۔

پاکستان میں اس بحران کی وجہ سے کس حد تک گندم کی کمی ہوسکتی ہے اس سلسلے میں دوسری جانب مزمل چیپل چئیر مین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں سال گندم کی پیداوار میں کمی کو پورا کرنے کے لیے درآمد پر انحصار بڑھ گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رواں سال 22سے 23 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے۔

مزمل چیپل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں بھی گندم کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں گندم کی قیمت 500 ڈالر پر ٹن ہو گئی ہے، فوری طور پر درآمدی پالیسی بنا کر گندم بحران کو روکا جا سکتا ہے۔

سیریل ایسوسی ایشن نے کہا کہ نجی شعبے کو درآمد کی اجازت دی جائے تا کہ گندم کے ممکنہ بحران کو روکا جا سکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پیداوار میں کمی کے باعث حکومتی اداروں کو بھی گندم کی خریداری مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ادھر دوسری طرف وفاقی وزیرمفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو سستا آٹے فراہم کرنے کے حوالے سے سبسڈی دینے پرغور کررہی ہے ،

Leave a reply