فریال تالپور کے ذرائع آمدن کیا ہیں؟ عدالت کے استفسار پر کیا جواب ملا؟

0
36

فریال تالپور کے ذرائع آمدن کیا ہیں؟ عدالت کے استفسار پر کیا جواب ملا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے منجمد اکاﺅنٹس کھولنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

فریال تالپور اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں،دوران سماعت فریال تالپور روسٹرم پرآئیں اور کہا کہ میرے اکاﺅنٹس منجمد ہونے کی وجہ سے گھر چلانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ،میرے بچوں کے بہت اخراجات ہیں ،نیب نے میرے اور بچوں کے اکاﺅنٹس منجمد کرکے زیادتی کی ،ہر بار اس معاملے پر تاریخ پر تاریخ دے دی جاتی ہے ۔

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں نیب کا خط پڑھ کر سنایا،فریال تالپور کے بجلی، گیس، پانی، سکول فیس اور دیگربل عدالت میں پیش کئے گئے ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ بیٹیوں عائشہ تالپور اور فاطمہ تالپور کے اکاﺅنٹس بھی منجمد ہیں ،اکاﺅنٹس زرداری گروپ آف کمپنیز کے نام پر منجمد کئے گئے ،الزام زرداری گروپ پر ہے اور ذاتی اکاﺅنٹس منجمد کئے گئے

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے ذرائع آمدن کیا ہیں ؟،وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ درخواست گزار کا زرعی کاروبار ہے ،نیب ذاتی اکاﺅنٹس کو جعلی اکاﺅنٹس سے جوڑنے کے شواہد پیش نہیں کرسکا،عدالت نے فریال تالپور کے ذرائع آمدن کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔ پمز میں زیر علاج رہے ،جیل حکام کی جانب سے پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، آصف زرداری کی رہائی ہسپتال سے ہوئی،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں عدالت نے دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا، نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

Leave a reply