نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ یہ گرفتاریاں سیاسی ہیں. فریال تالپور کو اس کے شوہر میر منور تالپور نے ہاتھ ہلا کر سب جیل سے عدالت رخصت کیا.

 

زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیا، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی، نیب نے عدالت سے فریال تالپور کے ریمانڈ کی استدعا کی .

زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کیا کرنیوالی ہے؟ اہم خبر

نیب ٹیم جب فریال تالپورکو سب جیل سے لے کر روانہ ہوئی تو اسوقت پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنان موجود تھی جو پارٹی کے حق میں نعرے لگاتی رہیں،. فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپور بھی ہاتھ ہلاتے رہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

نیب میں پیشی کے موقع پر ایک‌ صحافی کے سوال کے جواب میں فریال تالپور نے کہا کہ سب جانتے ہیں یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں میں نے اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کیا ہے .

جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان،پہلا دھرنا کہاں ہو گا؟

ریاست کے اندر ایک اور ریاست نہ بنائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو دھمکی

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کو گھر منتقل کر دیا جس کو سب جیل قرار دے دے گیا، اس سے قبل نیب نے آصف زرداری کو بھی گرفتار کر رکھا ہے

Shares: