فریال تالپور کو دیا احتساب عدالت نے ایک بار پھر بڑا جھٹکا
فریال تالپور کو دیا احتساب عدالت نے ایک بار پھر بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں فریال تالپور کے اکاؤنٹس بحال کرنے کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
احتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ان کے بچوں کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ فریال تالپور کے بچوں کے بینک اکاؤنٹس فعال کر دیئے جائیں۔
عدالت نے 10 مارچ کو فیصلہ محفوب کیا تھا، نیب نے فریال تالپور کے اکاؤنٹس فعال کرنے کی مخالفت کی تھی،نیب نے فریال تالپور کی درخواست پر جواب احتساب عدالت میں جمع کروا دیا، نیب نے عدالت میں موقف اپنایا کہ فریال تالپور کی درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، مسترد کی جائے،نیب نے مشکوک ٹرانزیکشن والے اکاؤنٹس منجمند کئے،گھرکےاخراجات چلانےمیں مشکلات کی بات بلا جواز ہے فریال تالپورکےاوراکاؤنٹس موجود ہیں،فریال تالپور زرداری گروپ آف کمپنی کی ڈائریکٹر اور دستخطی ہیں،زرداری گروپ آف کمپنی کے اکاؤنٹس میں جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن موجود ہیں،
نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی ٹرانزکشن ملزمان کی مرضی سے کی گئی،فریال تالپور کی درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی،فریال تالپور کے اکاؤنٹ قانون کے مطابق منجمد کئے گئے،
فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل
غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور کے ذاتی اکاؤنٹ میں ایک روپیہ بھی جعلی اکاؤنٹس سے نہیں آیا،فریال تالپور کے اکاؤنٹس فعال کرنے کا حکم دیا جائے،انکوائری کی منظوری سے پہلے اکاؤنٹ منجمد کرنا خلاف قانون ہے،فریال تالپور کا یہ ذاتی اکاؤنٹ ہے کوئی بے نامی اکاؤنٹ نہیں،
واضح رہے کہ آصف زرداری منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔ پمز میں زیر علاج رہے ،جیل حکام کی جانب سے پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، آصف زرداری کی رہائی ہسپتال سے ہوئی،
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں عدالت نے دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا، نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے