فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے کیوں بہتر قرار دیا
باغی ٹی وی : پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے اپنے خیالات اس طرح بیان کیے ہیںِ کہ ان کو بھارت کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی سے بہتر قرار دے دیا ہے.قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کی نسبت قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تکینک زیادہ بہتر ہے، سمجھ ہی نہیں آتا انھیں کس طرح آؤٹ کیا جائے۔
محمد عامر نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی زبردست باؤلر ہیں، وہ مستقبل میں پاکستان کی فتوحات میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وہ خود بھی ہرفارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں لیکن انجری سے بچانے کے لیے ان کو احتیاط سے استعمال کرتے ہوئے کام کا بوجھ کم رکھنا ہوگا۔ متواتر کھلانے سے نقصان ہوسکتا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اپنے منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ سکواڈ میں شمولیت کی امید تھی لیکن یہ سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ ہے میں کیا کہہ سکتا ہوں، اب توجہ اگلی سیریز کیلئے ٹیم میں واپسی پر مرکوز ہے۔
محمد عامر نے دورہ نیوزی لینڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی کھلاڑی ہیرو بن سکتے ہیں، پرفارم نہ کرنے والے باہر بھی ہوں گے۔ وہاں کی کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے آسان نہیں، چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے باؤلرز بھی مشکل میں ہوتے ہیں۔
ایک سوال میںکہ انہوںنے ٹیسٹ کرکٹ کو کیوں چھوڑا .محمد عامر نے پیسہ کمانے کی خاطر ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا تاثر رد کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال کھیل سے دوری کے بعد طویل فارمیٹ میں کھیلنا دشوار تھا، 5 سال کرکٹ سے دوری کے بعد میرے لیے ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنا بہت مشکل تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ اگر میں طویل فارمیٹ کو خیرباد نہ کہتا تو انجریز کی وجہ سے کیریئر ہی مشکلات سے دوچار ہونے کا خدشہ تھا یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے پیسے کی خاطر اس فارمیٹ کو خیرباد کہا ہے
واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ می پاکستانی کپتان بابر اعظم اس وقت تینوں فارمیٹ میں ٹاپ فائیو میں ہیں. دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں ان کا شمار ہوتا ہے .