فاسٹ فوڈز اور ٹریفک حادثات وقوانین کی خلاف ورزی کے درمیان حیران کن تعلق کا انکشاف

0
79

لندن: سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں فاسٹ فوڈز اور ٹریفک حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے درمیان حیران کن تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسٹونیا کی ٹارٹو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ہزاروں لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس میں معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ برگر، پیزا اور شوگری مشروبات کے عادی ہوتے ہیں ان میں خطرات مول لینے والے جینز پائے جاتے ہیں-

ناشتے میں کی جانے والی چند غلطیاں جو نقصان کا باعث بنتی ہیں

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے لوگ نہ صرف زیادہ ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں بلکہ ٹریفک قوانین کی بھی زیادہ خلاف ورزیاں کرتے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ تونس توکو کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ گاڑی چلاتے ہوئے دوسروں کے لیے مصائب کھڑے کرتے ہیں اور بہت ناگوار گزرنے والے روئیے کے حامل ہوتے ہیں ان کا یہ رویہ صرف گاڑی چلاتے ہوئے ہی نہیں ہوتا بلکہ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی یہ لوگ لاپروا اور خطرات مول لینے والے ہوتے ہیں۔

ایسی غذائیں جو عمر سے پہلے بوڑھا کرتی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ فاسٹ فوڈز پسند کرتے ہیں ان میں یہ رجحان طبعی طور پر پایا جاتا ہے۔ اس روئیے کے حامل لوگ فاسٹ فوڈز کو زیادہ پسند کیوں کرتے ہیں؟ اس کی وجہ جاننے کے لیے ہمیں مزید تحقیق کی ضرورت ہو گی۔

روزمرہ زندگی میں کھائی جانے والی غذائیں جو دماغ کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں

Leave a reply