فیٹف اہداف کو پورا کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدام سے پاکستان نے آگاہ کردیا
فیٹف اہداف کو پورا کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدام سے پاکستان نے آگاہ کردیا
باغی ٹی وی : ایف اے ٹی ایف اہداف حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کردیا گیا
اس سلسلےمیں بتایا گیا کہ پاکستان نے فیٹف کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھائے ہیں. پاکستان نے 6 باردہشتگردوں کی فنڈنگ اورمنی لانڈرنگ خطرات کاجائزہ لیا، زیادہ خطرات والے سیکٹرزمیں ریگولیٹری فریم ورک ترتیب دیئےگئے، ان خطرات کو مد نظر رکھ کر ایف اے ٹی ایف خدشات کےمطابق روڈ میپ دیاگیا.
مزیدبتایا گیا ہے کہ اداروں کی استعدادبڑھانے کےلیے اقدامات کیےگئے،اہداف کےحصول کیلئےایف آئی اےکواضافی اسٹاف اور 536 ملین کافنڈدیاگیا،بین الاقوامی اداروں کے ساتھ متعددایم اویوز پر دستخط کیے گئے،وقف،ٹرسٹ اورکوآپریٹوز کوآن لائن پورٹل پر منتقل کردیا گیا،
ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر
قومی اسمبلی نے 27 وزارتوں کے 2171 ارب سے زائد کے مطالبات زر منظور کر لیے
رپورٹ میٍں بتایا گیا کہ 22افسران پر مشتمل انٹرنیشنل کوآپریشن سیل قائم کیا گیا،میوچل لیگل ایکٹ لاگو کرنے کے لیے سوفٹ ویئربنائےگئےمالیاتی اداروں میں ڈیجیٹل اسکریننگ کو بہتر بنایا گیا.کمپنیوں کےمالیاتی امورمانیٹرکرنے کیلئے مرکزی سپروژن ڈویژن بنایا
خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کی حیثیت گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چار ماہ بعد پاکستان کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ فیٹف کے صدر نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا. پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں ہیں .