ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا، پاکستانی حکام ایف اے ٹی ایف حکام کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالہ سے بریفنگ دیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا دور آج بنکاک میں ہو گا،ایف اے ٹی ایف کی 16رکنی ٹیم پاکستان سے مذاکرات کررہی ہے ،ایف اے ٹی ایف ٹیم کی قیادت امریکہ کی مس کرسٹین کررہی ہیں ،ایف اے ٹی ایف کی مذاکراتی ٹیم میں بھارت کے 5ارکان بھی شامل ہیں ،ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے دیگر حکام میں برطانیہ اور چین ،جرمنی، فرانس اور جاپان کے نمائندے بھی شامل ہیں .اجلاس13 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کاخطرہ ٹل چکا ہے، آج کے اجلاس میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کے جواب دئیے جو ایف اے ٹی ایف نے ای میل کئے تھے،اجلاس میں بینکنگ، نان بینکنگ اور فنانشنل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافہ کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرے گا۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس کا پہلا دور ختم ، پاکستان نے دیئے 125 سوالات کے جواب
گزشتہ روز کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کیا تھا .باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر نے وزیر اعظم کو پہلے روز ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی،حماد اظہر نے وزیراعظم عمران خان کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پوچھے گئے سوالات سے آگاہ کیا ،وزیر اعظم کو پاکستان کی طرف سے دیئے گئے جوابات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی.
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ، کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے، کالعدم تنظیوں کی سرگرمیاں روکنے، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے، کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے پر بریفنگ دی، مذاکرات میں سونے کا کاروبار رجسٹرڈ بنانے پربھی بات چیت کی گئی،ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ نمبر ضروری قرار دیا جائے،
ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ
ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا
ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ