پاکستان کی رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف نے کیسے رد عمل کا اظہار کیا
پاکستان کی رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف نے کیسے رد عمل کا اظہار کیا
باغی ٹی وی :بیجنگ میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اجلاس میں اکتوبر سے جنوری 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی جس پر وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی۔یف اے ٹی ایف کے سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی، دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خاتمےکے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ایف اے ٹی ایف کی 22 سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا گیا۔رپورٹ پر تنطیم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے
اجلاس کو بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ایف اے ٹی ایف سفارشات کے مطابق ترمیم سے آگاہ کیا، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں جرمانے اور سزاؤں کی معیاد بڑھائی گئی۔
ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا
واضح رہے کہپاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد زیر حراست ہیں، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کیں
پاکستان کوایف اے ٹی ایف نے 150سوالات پرمشتمل سوال نامہ بھیجا تھا،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں،ایف اےٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کوسزادلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے،