حکومت کے درست فیصلوں کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس پاکستان کیلئے اچھا ثابت ہو گا: چینی سفیر

0
41

اسلام آباد:ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس پاکستان کیلئے اچھا ثابت ہو گا:اطلاعات کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے مشیر خزانہ سے ملاقات میں کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں پاکستان اور چین کے دورمیان باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین دوست اور برادر ملک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقائی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دنیا کے لیے ایک قابل تقلید منصوبہ ہے۔

یاؤ جنگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بہترین حکمت عملی اپنائی، پوری دنیا پاکستانی تجربے سے استفادہ حاصل کر سکتی ہے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بہتر کارکردگی دکھائی۔

ملاقات کے آخر میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

Leave a reply