‏ایف اے ٹی ایف کوکوئی حق نہیں کسی ملک کوگرے یا بلیک لسٹ کرے،رحمان ملک

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کااجلاس ہوا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ‏ایف اے ٹی ایف کوکوئی حق نہیں کسی ملک کوگرے یابلیک لسٹ کرے،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کیخلاف امتیازی سلوک روارکھا ہے،ایف اے ٹی ایف پالیسی ساز ادارہ ہے،کسی کیخلاف اقدامات نہیں لےسکتا،

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ 14 اگست کے مقدس دن پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہے،ہمیں اپنے عظیم قائد قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری الفاظ ایمان ‘اتحاد‘ تنظیم کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے،قائد اعظم و انکے رفقاء کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک خودمختار ریاست کے قیام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دو قومی نظریہ دینے پر قائداعظم کی غیر معمولی دانشمندی اور دور اندیشی کی بے حد تعریف کرتے ہیں،

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بھارت و کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دو قومی نظریہ سو فیصد درست ثابت ہورہی ہے، ہندتوا اور آر ایس ایس بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں پر ہر ظلم روا رکھے ہیں،سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے،

اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی، وفاقی وزیر اعظم خان سواتی، سینیٹر رانا مقبول، سینٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد، سینیٹر سردار شفیق ترین شامل تھے،اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی افسران موجود ہیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی کیطرف سے پاکستان کیخلاف بڑے سائبر حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے،

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

سینیٹر رحمان ملک نے اجلاس میں کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے 20 جولائی 2018 کے اجلاس میں وزارت داخلہ کو بھارتی سائبر حملوں پر سفارشات دی تھی،دو سالوں سے کہتا آرہا ہوں کہ بھارت پاکستان پر مسلسل سائبر حملے کر رہا ہے،ہندوستان دنیا بھر میں سائبر جرائم میں ملوث ہے,بھارت مختلف مذموم مقاصد کے لئے مختلف ممالک کے حساس قومی ڈیٹا چوری کررہا ہے،

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی حملوں کو ناکام بنانے پر اپنے اداروں کو شاباش دیتی ہے ،تمام قومی ادارے بھارتی سائبر حملوں کو ناکام بنانے کے لئے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے،تمام ادارے اپنے ویب سائٹس کو محفوظ کرنے کیلئے ائرن والز بنائے، وزارت داخلہ غیر ملکی باشندوں کے پاکستانی ویزوں کو باقاعدہ مانیٹر کرے

Leave a reply