سینئر وائس پریزیڈنٹ ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ بھی تحریک انصاف سے الگ

0
62
kanee fatimah

اسلام آباد : تحریک انصاف کی سینئر وائس پریزیڈنٹ ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، پاکستان ہے تو ہم ہیں ،

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،دو ہزار دس سے پی ٹی آئی سے منسلک رہی، میں پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہی ہوں،جتنے بھی عہدوں پر رہی ہوں اس سے آج مستعفی ہو رہی ہوں، میں پی ٹی آئی کے عہدوں سے استعفے دیتی ہوں ،کوئی یہ نہ سمجھے کہ میرے اوپر کوئی پریشر ہے ،میں نے سچ بولا ہے میں سیاست سے بریک لے رہی ہوں، 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، میں بریک چاہتی ہوں بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے،

رہنما پی ٹی آئی اسلم خان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ،نو مئی کی سازش کرنے والے عناصر کو سزا ملنی چاہیے ،میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں ،تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے اسلم خان نے تحریک انصاف کے علیحدگی کا اعلان کردیا اور کہا کہ نومئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، ہم فوج کے ساتھ تھے اور رہیں گے میں نے کراچی کے لیے کام کیا آپ نے مل کر کام کیا اور کرتا رہوں گا،
میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں،

سینیٹر فیصل سلیم، سرور خان نیازی، زیشان خان زادہ، ہمایوں محمد، سیمی ایزدی، فلک ناز، سینیٹر فدا محمد، زرقا سہروردی نے بھی پریس کانفرنس کی،

پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کے لئے کسی قسم کے دباؤ کی تردید کر دی ،سینیٹر زرقا تیمور کا کہنا تھا کہ ہم پہ پارٹی چھوڑنے کے لئے کسی نے پریشر نہیں ڈالا ،میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں ، اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں میں اپنی فوج، اپنے ادارے سے محبت کرتی ہوں ، پاکستان ہے تو ہم ہیں ، ہم اپنے ملک اور اداروں کے ساتھ ہیں، ہم نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کی املاک کو کوئی بھی نقصان پہنچائے جامع تحقیقات کے بعد اس کی سزا ہونی چاہئیے، جو لوگ بے گناہ ہیں ان کے اوپر الزام نہیں آنا چاہئیے ،

فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر بے حد افسوس ہے،دفاعی تنصیبات پر حملے نہیں ہونے چاہیئے تھے، اچھا وقت ضرور آئے گا،

سیمی ایزدی کا کہنا تھا کہ میرا بیک گراؤنڈ فوجی گھرانے سے ہے ، میرے فیملی میں ائیر وائس چیف رہ چکے ہیں ،پی ڈی ایم جس طرح مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں ہمیں بہت افسوس ہے ، 9 مئی کو جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان پشاور اور شہیدوں کے تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتی ہوں 9 مئی واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے اور آئین وقانون کی روشنی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے پاک فوج ہے تو پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان زندہ آباد

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا،فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد شرپسندوں کی گرفتاری ہوئی تو وہیں پی ٹی آئی کے رہنماؤن نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرنا شروع کر دیا، تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں بلکہ سیاست بھی چھوڑ چکے ہیں،

مراد راس نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستہ جُدا کرلیا

 کنول شوزب بیرون ملک فرار 

بابر اعوان نے بیرون ملک روانہ

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

Leave a reply