سرکاری افسران کو اکسانے کا کیس،فواد چودھری آج پھر پیش نہ ہوئے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،فواد چودھری کے خلاف سرکاری افسران کو اکسانے کا کیس کی سماعت ہوئی
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں وکیلِ ملزم فیصل چودھری پیش ہوئے،فوادچودھری کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی ،وکیل نے کہا کہ والدہ کی طبیعت ناساز ہے، فوادچودھری لاہور ہیں میں موجود ہیں، آج ویسے بھی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست پر دلائل طلب تھے،جج طاہرعباس سِپرا نے استفسارکیا کہ آپ فواد چودھری سے چھوٹے ہیں یا بڑے، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمرمیں چھوٹاہوں لیکن وزن میں بڑا ہوں، جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹوں سے محبت زیادہ ہوتی ہے، آپ والدہ کو چھوڑ کر یہاں موجود ہیں، چوہدریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں،چوہدری پہلے کہہ کر کہتے ہیں کہ میں نے تو ایسا نہیں کہا تھا،
وکیل فیصل چودھری یو ایس بی ہمیں مہیا کرنا ہمارا حق ہے، پراسیکیورٹر ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے پراسیکوٹر کوآئندہ سماعت تک فوادچودھری کو دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت کردی ،فوادچودھری کے خلاف کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی گئی
بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل