جوڈیشل کمیشن بنے جو اس مداخلت کی تحقیقات کرے مداخلت کہاں سے ہوئی؟ فواد چوھدری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کی پریس ریلیز کی توثیق ہے
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں لفظ سازش استعمال نہیں ہوا اب اہم ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنے جو اس مداخلت کی تحقیقات کرے یہ مداخلت کہاں سے ہوئی؟ اس مداخلت کے کردار کون تھے؟ کون کون کہاں ملاقاتوں میں شامل ہوا، مداخلت کی نوعیت کیا تھی؟ کیا شہباز شریف بیرونی مداخلت کے نتیجے میں وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھائے گئے؟ لوکل ہینڈلرزکون تھے؟ یہ تمام سوال ایک طاقتور جوڈیشل کمیشن کے سامنے آنے چاہئیں
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے بیان میں واضح طور پر بیرونی سازش کی نفی کی گئی اس کمیٹی میں تمام سروس بھی چیف موجود تھے ، فوج کے نیوٹرل ہونے نا ہونے کے جواب میں کہا فوج طے کرچکی ہم آئینی رول میں رہیں گے فوج کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہے تو دیا جائے ہمیں سیاست میں نا گھسیٹیں،ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے سیاست سے، گزشتہ دو سال میں ہم نے کسی ضمنی و بلدیاتی انتخاب میں مداخلت نہیں کی۔ 9 اپریل کی رات وزیر اعظم ہاوس آرمی چیف کے وزٹ سے متعلق بی بی سی نے واہیات سٹوری کی ہے، جسکا کسی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،9 اپریل کی رات آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،امریکہ نے پاکستان سے فوجی اڈے نہیں مانگے۔ وہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک غیر ملکی صحافی سے انٹرویو میں absoltely not اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر امریکہ نے اڈے مانگے تو کیا وہ دیں گے؟ اور اس حوالے سے فوج کا بھی یہی موقف ہے۔ اگر اڈے مانگے جاتے تو فوج کا بھی وزیراعظم عمران خان والا ردعمل ہوتا۔آرمی چیف نے توسیع مانگی ہے نہ قبول کرینگے، آرمی چیف 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہورہے ہیں ،
غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ
مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج
عمران نیازی مسلسل جھوٹ بول بول کر قوم کو دھوکہ دیتا رہا، احسن اقبال
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،بلاول