انٹرنیٹ پر عائد سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کریں‌ کس نے کس کو کہہ دیا ؟ جانیئے اس خبر میں‌

0
67

اسلام آباد :انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری صارفین کی حمایت میں‌بول پڑے، فواد چوہدری نے حکومت سندھ سے درخواست کی کہ وہ انٹرنیٹ پر عائد کیے جانے والے سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت نے انٹرنیٹ پر 19.5فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا ، یہ اقدام ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے .انھوں نے درخواست کی کہ اس کی وجہ سے نوجوان بالخصوص طلبہ کو نقصان ہوگا .

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس اب ہر شخص کی بنیادی ضرورت بن گئی ہے اگر سندھ حکومت فیصلہ واپس لے گی تو یہ ایک اچھا اقدام ہوگا۔یاد رہے کہ جہاں اس وقت انٹرنیٹ کا استعمال بہت بڑھ گیا وہاں اس کی قمیتوں میں اضافہ کرکے صارفین پر بہت بڑا بوجھ بھی ڈال دیا گیا ہے

Leave a reply