سیاسی ٹرم میں فواد چوھدری صرف سیاسی بیوہ،خود کو سیاسی عدت میں سمجھیں،ناصر شاہ

0
45
جب سے مرتضٰی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر بنے ہیں مخالف پریشان ہیں،ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری کہہ رہے ہیں کہ ملک کو آصف زرداری اور نواز شریف کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ،اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب ملک کو فواد جیسے بہادر، عظیم دانشور اور قائد کی ضرورت ہے،

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ * ہم تو یہ سمجھ رہے تھے کہ فواد کے عظیم کارنامے ہیں شاید کچھ حیا اور شرم کا مظاہرہ کرے گا لیکن نہیں، کیا ایسے سیاستدان پر اعتبار کیا جا سکتا ہے جو پولیس سے ڈر کر ایسے بھاگا کہ عدالت پہنچتے ہی بیہوش ہو گیا، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ (فواد) سیاست کے غازی بن گئے ہیں، سیاسی ٹرم میں آپ کو صرف سیاسی بیوہ کہا جا سکتا ہے اور فی الحال خود کو سیاسی عدت میں سمجھیں ،عدت کے بعد بھی شاید ان کو کوئی پسند نہ کرے بلکہ بھاگ کر ان کو سیاسی رشتہ قائم کرنا پڑے، فواد اور اس جیسے حواری اتنی بات کریں جتنی ان کی سیاسی ساکھ اور حیثیت ہے،

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے انہوں نے معذرت خواہانہ رویہ اپنایا ہوا ہے،عمران خان ابھی تک 9 مئی کے بدترین حملوں کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا یہ رویہ ملک کو کسی نئے سانحے سے دوچار کرےگا، 9 مئی کا دفاع کرنا ان حملوں میں حصہ دار ہونے کے مترادف ہے، عمران خان کو ان شرمناک واقعات پر ملک و قوم سے معافی مانگنی چاہئے تھی، لیکن افسوس ہے وہ آج تک 9 مئی کا دفاع کر رہے ہیں،عمران خان 60 ارب ڈالر کے اوپن اینڈ شٹ کیس میں گرفتار ہوئے تھے، کسی فرضی مقدمے میں نہیں، انہوں نے اپنی گرفتاری کو "ریڈ لائن” کیسے قرار دے دیا؟

Leave a reply