فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، فرد جرم عائد نہ ہو سکی

0
36

آمدن سے زائد اثاثہ کیس،فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں14روز کی توسیع کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی ،فواد حسن فواد کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی ،فواد حسن فواد پر آئندہ سماعت فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے،

نیب کے مطابق فواد حسن فواد نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ روپے کے غیر قانونی اثاثے بنائے ،

فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، بریت کی درخواست بھی دائر

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے، نیب حکام کے مطابق فواد حسن فواد نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کے اخراجات کئے، راولپنڈی 15 منزلہ لگثری شاپنگ مال، حیدر روڈ پلاٹ کے اثاثے بنائے جبکہ جہانگیر صدیقی گروپ کے بنک سے 3 ارب 45 کروڑ کا قرض ظاہر کیا، ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق فیملی سیونگ 2 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار 822 روپے ہے.

Leave a reply