عہدہ واپس لینے پر سب سے زیادہ خوشی کس کو؟ فیاض الحسن چوہان نے بڑا اعلان کر دیا

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت اطلاعات سے ہٹائے جانے کے بعد فیاض الحسن چوہان کا پہلا باضابطہ ردعمل سامنے آ گیا

وزارت اطلاعات سے سبکدوشی کے بعد فیاض الحسن چوہان نے پہلا ٹویٹ کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔میری وزارت اطلاعات کی واپسی کی سب سے زیادہ خوشی میجر گورو آریا، انڈین راء، مکس اچار پارٹی اور خصوصا ن لیگ کو ہوئی۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ خاطر جمع رکھیں! ملک دشمن ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار کی منجی ٹھوکتا رہوں گا۔وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، ہر ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھاؤں گا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان کو گزشتہ روز عہدے سے ہٹایا گیا ہے، جس کے بعد صحافیوں نے ان سے سوال کیا تھا تو ان کو خبر نہیں تھی اور وہ عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالہ سے لاعلم تھے.

فیاض الحسن چوہان دوسری بار وزارت اطلاعات سے فارغ ہوئے ہیں، پہلے بھی ایک بار فیاض الحسن چوہان نے وزارت اطلاعات سے استعفیٰ دیا تھا فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیان پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایکشن کرنے کی ہدایت کی تھی ۔وز یر اعظم نے اس بیان کو نا منا سب قرار دیتے ہوئے ہدایت جاری کی تھی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان سے کہا تھا کہ ہندو برادری کے بارے متنازع بیان سے حکومت کو سبکی ہو رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وضاحت بھی پیش کی تاہم اس وضاحت کو قبول نہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے فارغ کردیا گیا

Leave a reply