پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئیر اداکار و میزبان فیصل قریشی لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر پھٹ پڑے –

باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر شدید غصہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے شو میں فیصل قریشی بطورِ میزبان اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ مسکان نامی ٹک ٹاکر نے اپنی ساتھی کو تھپڑ مارنے شروع کردیئے۔

مسکان نامی ٹک ٹاکر کی اس حرکت پر فیصل قریشی کو شدید غصہ آیا اور اُنہوں نے مسکان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کررہی ہر شو آن ائیر جارہا ہے مسکان اتنا مذاق بنایا ہوا ہے گیم کو آپ نے آپ آن ائیر شو میں انہیں تھپڑ ما رہی ہیں-

فیصل قریشی نے شدید غصے میں کہا کہ یہ شو آن ائیر جارہا ہے اور آپ انہیں تھپڑ مار رہی ہیں، آپ لوگوں نے شو کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے کیا یہ بدتمیز لوگ ہیں –

فیصل قریشی نے اپنے ہاتھ میں موجود کارڈ پھینکتے ہوئے کہا کہ کوئی احساس نہیں شو پر اگر کوئی مہمان آجائے تو آپ لوگ اُس پر چڑھ جاتے ہو کوئی تمیز نہیں ہے اور اب لائیو شو کے دوران، لڑکے کی گردن پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔

فیصل قریشی نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟

میزبان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور فیصل قریشی کا یہ انداز دیکھ کر صارفین کی جانب حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ زیادہ تر صارفین فیصل قریشی کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے ٹک ٹاکرز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ فیصل قریشی ٹاپ ٹرینڈ‌پر ہے-


https://twitter.com/AzharMe67567784/status/1411541605119664129?s=20
https://twitter.com/i_abubakar97/status/1411548452706828288?s=20

Shares: