سیاست نہیں لیکن آج سے تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں. فیاض الحسن چوہان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے پہلے شیریں مزاری، عامر کیانی ، فیاض کموکا، چودھری وجاہت ، سعید الحسن اور دیگر رہنماؤں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کے بعد فیاض الحسن چوہان اور جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔


فیاض الحسن چوہان کے مطابق سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے جبکہ مسلم لیگ نواز سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے جلیل شرقپوری نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ جماعت 9 مئی تک جس طرح پہنچی ہے اس تک پہنچنے میں کسی نے کوئی نہیں روکا جبکہ میں کھڈے لائن تھا، اور مجھ پر زمان پارک اور بنی گالہ کا داخلہ بند کردیا گیا تھا اور میں نے ایک عہدہ لیا تھا وہ بھی کسی سے بڑی سفارش کروا کر، اور میں نے عمران خان کو میسج کیا تھا کہ ملک کیخلاف انا چھوڑ دیں.

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک کے 24 کروڑ عوام دکھی ہیں، اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ میں میسج میں عمران خان کو ایک بات سمجھائی کہ یاست سے ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ دیں، ہم موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں، ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کا کہنا تھاکہ اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈےلائن تھا، زمان پارک میں داخلہ بند تھا، سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا۔ فیاض چوہان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز رہائی کے بعد خاندان سے پوچھا کیا عمران خان نے میرے لیے ٹوئٹ کی؟ تو بتایا گیا کہ نہیں، عمران خان کو سب یاد رہے جس کا گھر تباہ ہوگیا وہ فیاض الحسن یاد نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ زوم میٹنگ میں ترجمانوں کو کہا جاتا تھا کہ فوج مخالف بیانیہ تیار کیا جائے، یکم مئی کی ریلی پریکٹس کے طور پر رکھی گئی کہ فوجی دفاتر کی طرف رخ کریں، 6 مئی کو عمران خان کے حکم پر کچہری چوک پر ریلی رکھی گئی، واثق قیوم، عمر تنویر کے علاوہ رہنماؤں کو رضا مند کیا کہ مریڑ پل کراس نہیں کرنا، واثق قیوم کو ڈائریکٹ میسج آیا کہ جی پی او چوک پہنچیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 14 مئی کو زوم میٹنگ میں بیرونی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوشش کی، 70 امریکی کانگریس ارکان کا لابی کرنے کا معلوم ہوا تو دھچکا لگا، فوج اور پاکستان سے محبت آج نہیں ہمیشہ سے تھی اور ہے۔ فیاض چوہان نے اعلان کیا کہ سیاست نہیں صرف پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، صوبے شہر اور پاکستان کی خدمت جاری رکھوں گا۔

Shares: