فیاض الحسن چوہان کے الزامات کے ثبوت مل گئے تو پی ٹی آئی پر پابندی عائد ہوسکتی. خرم دستگیر
فیاض الحسن چوہان کے لگائے الزامات کے ثبوت مل گئے تو پی ٹی آئی پر پابندی عائد ہوسکتی ہے. خرم دستگیر
وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ فیاض چوہان کے الزامات کے بعد اگر ثبوت مل گئے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے۔ جبکہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے الزامات کے ثبوت ملے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے، پارٹیوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں، اگر پارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط ہوں تو پارٹی قائم رہتی ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ن لیگ میں لیا جائےگا یا نہیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پارٹی میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔ تاہم خیال رہے کہ فیاض چوہان نے آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ زوم میٹنگ میں ترجمانوں کو کہا جاتا تھا کہ فوج مخالف بیانیہ تیار کیا جائے، یکم مئی کی ریلی پریکٹس کے طور پر رکھی گئی کہ فوجی دفاتر کی طرف رخ کریں، 6 مئی کو عمران خان کے حکم پر کچہری چوک پر ریلی رکھی گئی، واثق قیوم، عمر تنویر کے علاوہ رہنماؤں کو رضا مند کیا کہ مریڑ پل کراس نہیں کرنا، واثق قیوم کو ڈائریکٹ میسج آیا کہ جی پی او چوک پہنچیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
فیاض چوہان کا کہنا تھاکہ 14 مئی کو زوم میٹنگ میں بیرونی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوشش کی، 70 امریکی کانگریس ارکان کا لابی کرنے کا معلوم ہوا تو دھچکا لگا، فوج اور پاکستان سے محبت آج نہیں ہمیشہ سے تھی اور ہے۔