فیاض الحسن چوہان کا نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کروز میزائل کے حوالے سے سر عام بات کر کے حساس قومی راز افشاں کیے۔ نواز شریف اہم ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر غداری کے مرتکب ہوۓ ہیں۔ نواز شریف ملک، قوم اور ریاستی اداروں سے بغض اور کینہ میں حد سے آگے نکل چکے ہیں۔تین دفعہ وزیرِ اعظم رہنے والے نواز شریف نے ملکی رازوں کی حفاظت کا حلف اٹھایا تھا۔

موجودہ حالات سے ہمارا جذبہ اور بڑھ گیا، اپنی جدوجہد کو تیز کریں گے، نواز شریف

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ہریسے، نہاری اور عوام کا مال کھا کھا کر ان کے دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے۔ فیاض الحسن چوہانشریف خاندان اپنی ذات کے علاوہ کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے عاری ہیں۔ عدلیہ، افواجِ پاکستان، ریاستی و جمہوری اداروں سمیت کوئی ادارہ شریف خاندان کی دشنام طرازی سے محفوظ نہیں۔نواز شریف اپنی کم فہمی کے باعث ہمیشہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے ہیں۔ پاکستانی عوام شریف خاندان کا ملک دشمن ایجنڈا ٹھکرا چکی ہے۔

Leave a reply