فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کی وجہ سے چل بسے

0
36

فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کی وجہ سے چل بسے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی آج کرونا سے موت ہوئی ہے وہیں فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز بھی کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

ندیم ممتاز کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج انکی موت ہو گئی ہے، وہ کرونا کو شکست نہ دے سکے، ندیم ممتاز کی وفات پر باغی ٹی وی سمیت انکے دوستوں نے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

اس سلسلے میں سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات پر گہرے دکھ کا افسوس کا ظہار کیا . ندیم ممتاز کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے روز ہمیں چھوڑ گئے، انکا مسکراتا چہرہ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا ، انکی یادوں کو نہیں بھلایا جا سکتا

پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave a reply