فضل الرحمان کے بڑوں نے قائد اعظم کو کافر اعظم کہا تھا ، خواجہ آصف

0
57

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کے بڑوں نے قائد اعظم کو کافر اعظم کہا تھا ،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ن لیگی رہنما کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ مندر کی حمایت پر جے یو آئی ایف ( فصل الرحمن) کے نمائندے کی خواجہ آصف پر تنقید ،خواجہ آصف کا جواب،کاش یہ بات خواجہ آصف فضل الرحمن کے کنٹینر پر چڑھنے سے پہلے سوچتے

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کہا کہ پاکستان کے خلاف انہوں نے تحریک چلائی تھی، قائداعظم کو انہوں نے کافر اعظم کہا تھا ،وہ سامنے جس کی تصویر ہے، جس کے نیچے سپیکر صاحب آپ بیٹھے ہیں یا میں کھڑا ہو کر تقریر کر رہا ہوں اسکو کافراعظم کہا تھا

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہم جس کے سامنے کھڑے ہو کر بول رہے ہیں وہ بانی پاکستان کی تربیت نہیں تھی، میری تربیت وہ نہیں ہے جو انکی تربیت ہے،

اس ٹویٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویلڈن خواجہ صاہب بس قائداعظم کو ڈیفینڈ کرنے پر خوشی ھوئی یہ منافقت ختم ھونی چاھیئے کھاؤ یہاں سے اور بکو بھی اس ملک کے خلاف

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جب مولوی صاحب کے کنٹینر پہ گئے تھے قائد اعظم کے متعلق تب بھی ان کے خیال یہی تھے پر اصل مسلہ ہے منافقت ، کرپشن کا پیسہ ہضم کرنا اور عمران خان کو گرانا جس کے لیے آپ ہر حد تک گر چکے ہیں باقی جتنا آپ سب کو ایک دوجے سےبھی پیار اور اعتبار ہے وہ بھی اندازہ ہے ہمیں

Leave a reply