ملک کے خلاف پروپیگنڈہ ، ‏نیپال نے تمام بھارتی چینل بند کر دئیے ہر صحافی نے ساتھ دیا جبکہ ہمارے صحافی “امن کی آشا” میں مرے جارہے تھے ، میر محمد علی خان

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف تجزیہ نگار میر محمد خان نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف پروپیگنڈہ ، ‏نیپال نے تمام بھارتی چینل بند کر دئیے وہاں کے ہر صحافی نے ساتھ دیا جبکہ ہمارے صحافی “امن کی آشا” میں مرے جارہے تھے ،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے میر محمد خان کا کہنا تھا کہ نیپال جیسے چھوٹے سے مُلک نے سارے بھارتی چینل بند کر دئیے کیوُنکہ وہ نیپال کے خلاف پروپیگینڈا کر رہے تھے،وہاں کے ہر صحافی نے نیپال کا ساتھ دیا،یہاں ۷۰ سال سے بھارت ہمارے خلاف پروپیگینڈا کر رہا ہے اور ہمارے صحافی “امن کی آشا” میں مرے جارہے تھے،۹۰% مسئلہ ہمارا میڈیا ہے۔

میر محمد خان کی ٹویٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “امن کی آشا” پر بھی جےآئی ٹی بنائی جائے کافی حیرت انگیز مواد ملے گا۔ فنڈنگ کا بھی اور صحافیوں کی بنائی ہوئی این جی اوز کا بھی

واضح رہے کہ نیپال نے پروپیگنڈا کرنے پر ملک بھر میں بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات گزشتہ روزبند کر دی ہیں، کیبل آپریٹرز کے مطابق فیصلے پر جمعرات سے عملدرآمد شروع ہو گیا ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کے تحت نیپالی ناظرین کی بھارت کے سرکاری دوردرشن نیوز کے علاوہ کسی بھارتی نیوز چینل تک رسائی نہیں ہو گی۔ حالیہ دنوں میں نیپالی وزیراعظم کی چینی سفیر کیساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بھارتی چینلزنے گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔ نیپالی وزیر اعظم کے چیف ایڈوائزر بشنو رامال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف بھارتی میڈیا میں گمراہ کن رپورٹس آرہی تھیں، ایسی باتیں او ر رپورٹس انتہائی قابل اعتراض تھیں۔

قبل ازیں نیپال کی حکمران جماعت کے ترجمان نے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا سب حدیں پار کر گیا ہے، اسے فوری بند ہونا چاہیے

واضح رہے کہ نیپال کے نئے نقشے میں لپو لیکھ، کالا پانی اور لمپیا دھورا کے علاقوں کو نیپالی سرزمین کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے,بھارت نے نیپال کے ایک سرحدی علاقے پر بھی زبردستی قبضہ کر کے شاہراہ تعمیر کر رکھی ہے جس پر نیپال کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا، اب نیپالی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کیا ہے جس میں بھارت کے زیر تسلط علاقے کو زیادہ واضح طور پر اپنی حدود کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر بھارت میں خاصی پریشانی پائی جاتی ہے اور بھارتی میڈیا نیپال کے خلاف بھرپور پراپیگنڈہ شروع کئے ہوئے ہے

سکم میں بھارتی فوج کو چین کی جانب سے رسوائی کے بعد ایک اور مشکل کا سامنا

بھارتی فوج کی چینی فوج کے سامنے ترلے منتوں کی ویڈیو وائرل

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

نیپال نے بھارت کو دھمکی دی تھی کہ اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ لڑیں گے ،نیپال کے نائب وزیراعظم ایشور پوکھریل کا کہنا تھا کہ نیپال کی آرمی ضرورت پڑنے پر لڑے گی۔ ہم ہماری قابلیت، دیانتداری اور ہماری آرمی کی صلاحیت کے تعلق سے کافی پُراعتماد ہیں۔

را نے میری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، نیپالی وزیراعظم کا بھارت پر الزام

Leave a reply