ادارے بیچنا مسائل کا واحد حل نہیں، ایف بی آر کو بہتر کیا جائے،شازیہ مری
سابق وفاقی وزیر،پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں، صرف آئینی عہدوں کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں میں گرما گرمی چل رہی ہے، منتخب اراکین حلف برداری کی تقریب کا انتظار کر رہے تھے، مگر صدر مملکت نے آئینی ذمے داری پوری نہیں کی، آئین اسمبلی کو یرغمال بنانے سے روکتا ہے، ہم سے جو بات کرے گا ہم اس سے بات کریں گے، اس ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، قوانین کے مطابق اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے، لیکن اسپیکر صاحب نے اراکین کو تقاریر کا موقع دیا،قومی اسمبلی میں بہت شور تھا ہم تقریروں کو سن نہیں سکے، جب تقریریں کوئی نہ سن سکے تو عوام کو تشویش ہوتی ہے، الیکشن ایک بہت بڑا عمل ہوتا ہے جس کے بعد اراکین حلف لینا چاہتے ہیں، احتجاج سب کا حق ہے احتجاج سے کسی کو روکنا نہیں چاہیے، آئینی و قانونی حدود میں رہ کر احتجاج سب کا حق ہے۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ دے کر ہمیں ایوان میں بھیجا ہے، ایوان میں بحث کرنی چاہیے کہ انتخابات میں کیا ہوا، ہم آج بھی نتائج پر اپنا احتجاج رکیارڈ کروا رہے ہیں، ہم نے انتخابی اصلاحات کرنے کی بات کی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اس میں کام کرنا چاہیے،عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے، ڈبل وزارتوں کے چکر میں تین سو اٹھائیس ارب خرچ ہورہے ہیں، یہ رقم ہم عوام پر خرچ کرسکتے ہیں، امیروں کو دی جانے والی سبسڈی پندرہ سو ارب روپے ہے، یہ رقم اگر کسان اور مزدور پر لگائی جائے تو زیادہ بہتر ہے، ایف بی آر کی کارکردگی مایوس کن ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ایف بی آر کو بہتر کیا جائے، وزیرِ اعظم نے پی آئی اے سے متعلق تجویز پیش کی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری تجاویز پر عمل کرتے تو یہ نوبت نہ آتی، ادارے بیچنا مسائل کا واحد حل نہیں ہے، اگر ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے تو پیپلز پارٹی کو بتائیں.
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار
نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد
اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان
نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ
موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق
جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان
انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی