اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کرنے کے لئے 1000 ایف سی اہلکار طلب

اسلام آباد دھماکے کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اب ناکوں پر پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں 1000 ایف سی اہلکار مانگے گئے ہیں۔

ایف سی کے1000اہلکار وفاقی دارالحکومت کے 25 مقامات پر تعینات کئے جائینں گے، اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔ دوسری جانب خودکش دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں نیو ایئرنائٹ پر انتظامیہ نے شہر کے پانچ اہم مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم مقامات بند کرنے کا فیصلہ ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا، کیوں کہ نیو ایئرنائٹ پر منچلوں کے زیادہ جمع ہونے پر دہشتگردی کا خدشہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
ذرائع کے مطابق نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ایف نائن پارک، سینٹورس، صفا مال، لیک ویو پارک اور فیصل مسجد بند رہیں گے، اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے۔ تاکہ شہر کے امن و امان کو بحال رکھا جائے.

Shares: