وفاقی پولیس کے شہداء کی یاد میں تقریب، وفاقی وزیرداخلہ غائب

0
69

اسلام آباد:وفاقی پولیس کے شہداء کی یاد میں تقریب، وفاقی وزیرداخلہ غائب،اطلاعات کے مطابق وفاقی پولیس کے شہداء کی یاد میں تقریب، وفاقی وزیرداخلہ نے شرکت نہ کی، وزیرداخلہ کی عدم شرکت بھی کئی سوالات چھوڑگئی

ادھرآئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آج کی تقریب ان تمام فورسز کے شہداء کیلئے ہے جنہوں نے اس ملک اس وطن میں امن کیلئے اپنی جانیں قربان کی

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چار اگست کو یوم شہداء اس جذبے کے تحت منائیں گے کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں کہ یہ فورس آپ کی فورس ہے آپ لوگوں کیلئے کھڑی ہے

شہداء کی فیملیز ہمارے ٹاپ پریارٹیز ہیں ہم نے کافی سارے مسائل حل کردئیے ہیں

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تاریخ ایک بڑا کام کیا ہے کہ ہم نے شہداء کے 286بچوں کو پرماننٹ کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پر وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں

آئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کیلئے میڈیکل کی سہولت دینے کیلئے مختلف نجی لیبارٹریز کے ساتھ معاہدے کئے ہیں ، پولیس اہلکاروں کیلئے رہائش کی سہولیات فراہم کررہے ہیں

ان کا کہ بھی کہنا تھا کہ پولیس فورس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے اس کیلئے کام کررہے ہیں ، کہ ہم نے اپنی پولیس فورس کو اینکرج کیا کہ وہ ویکسینیشن کروائیں ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے 99 فیصد اہلکاروافسران ویکسینیشن کروا چکی ہے

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی پریشر نہیں ہےجو جوبھی انویسٹی گیشن میں سامنے آرہا ہے اس کو گرفتار کیا جارہاہےہم میرٹ پر اپنا کام کررہے ہیں، وفاقی حکومت کی مکمل سپورٹ ہمیں حاصل ہے

Leave a reply