فیروز پور روڈ پر حادثات میں 25 افراد زخمی، ایک ڈاکٹر کی موت

0
39

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند اور ہلکی بارش کی وجہ سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

لاہور کی معروف شاہراہ فیروز پور روڈ پر گزشتہ رات سے اب تک 25 افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے ہیں،لاہور میں ٹریفک حادثے میں چلڈرن اسپتال کا ڈاکٹر چل بسا، حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا حادثے میں زخمی ہونیوالے چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے فیروز پور روڈ پر گزشتہ رات سے پیش آنیوالے مختلف حادثات میں زخمی پچیس افراد کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو زخمیوں کے علاج کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی

دوسری جانب لاہور میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، لاہور میں بارش کے بعد سموگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،علاوہ ازیں سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد اورسیکرٹری تحفظ ماحولیات عثمان علی خان نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ چار ماہ میں صوبہ میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 2193 صنعتی یونٹس کوسیل، 1730 ایف آئی آرز کا اندراج اور نو کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکشنز کے دوران 9ہزار5 سو 37 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

Leave a reply