فیروز خان جوس بیچنے والے انجینئر کی شخصیت سے متاثر

0
46
فیروز خان جوس بیچنے والے انجینئر کی شخصیت سے متاثر #Baaghi

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے چند روز قبل ائیروناٹیکل انجینئر جوس بیچنے والے چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئر کی ڈگری حاصل کرنے والے شخص کو ملازمت کی پیشکش کی تھی-

باغی ٹی وی : تاہم اب فیروز خان جوس بیچنے والے ایئرو ناٹیکل انجینئر سے ملاقات کے بعد اس کی شخصیت سے متاثر ہو گئے ہیں۔

فیروز خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایئرو ناٹیکل انجینئر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔

اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے انجینئر سے ملاقات کی جس نے چین میں ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ میں ڈگری لی اور وطن واپس آنے پر مجبوری میں یہاں جوس بیچنے کے لیے اسٹال لگایا۔

فیروز خان نے ایئرو ناٹیکل انجینئر کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ دلکش شخصیت اور روشن امید والی مسکراہٹ کے ساتھ کیا ہمت والا لڑکا ہے؟

اداکار فیروز خان نے مزید لکھا کہ ’مجھے ایسے لوگوں سے پیار ہے، میر ی تمام تر نیک تمنائیں آپ سب ہی جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے زندگی کی مشکلات سے لڑنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے لکھا کہ روشنی، جیت، خواب یہ سب آپ کے منتظر ہیں، جائیں اِنہیں حاصل کریں!‘

فیروز خان کیجانب سے جوس بیچنے والے ایئرو ناٹیکل انجینئر کو نوکری کی پیشکش

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کے ایک معروف شوبز پیج کی جانب سے یہ خبر شیئر کی گئی تھی کہ چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آنے والا تربوز کا جوس بیچنے پر مجبور ہے۔

پشتو، اردو، انگریزی، عربی اور چائنیز زبانیں پر عبور رکھنے والے سوات کے عبدالملک چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آئے ہیں مگر سفارش نہ ہونےکے باعث آج بھی مناسب نوکری کی تلاش میں ہیں۔

عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی جبکہ ایئروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری انہوں نے چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں انٹرن شپ کی۔

عبدالمالک کے مطابق پشاور فلائنگ کلب میں ٹرینی انجینئر اور ایک نجی ایئرلائن میں اسسٹنٹ ریمپ آفیسر کی ملازمتوں میں چند سال بھی لگائے مگر نہ اہلیت کے مطابق عہدہ ملا، نہ حق کے مطابق تنخواہ ہی ملی۔

جب بیس پچیس ہزار میں گھر چلانا ممکن نہ رہا تو عبدالملک زندگی کی گاڑی گھسیٹنے کراچی آ گئے اور یہاں تربوز کا جوس بیچنے لگے-

یہ خبر وائرل ہونے کے بعد اداکار فیروز خان نے عبدالمالک کو نوکری کی پیشکش کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ ’اگر کوئی مجھ سے ان کا رابطہ کروا سکے تو میں اس نوجوان کو ملازمت دینا چاہتا ہوں۔

چین سےانجینئرنگ کی ڈگری اور5 زبانوں پرعبوررکھنے والا نوجوان جوس کیوں بیچنے لگا؟

Leave a reply