لاہوردھماکہ،کالی گاڑی میں آںےوالےشخص نےہم سےپانی مانگا اورپھردھماکہ ہوگیا:بدبخت کوپہچان سکتی:خاتون

0
46

لاہور:جوہرٹاؤن دھماک،کالی گاڑی میں آںے والے شخص نے ہم سے پانی مانگا اورپھردھماکہ ہوگیا:اس بد بخت کوپہچان سکتی:اطلاعات کے مطابق لاہور جوہرٹاون میں ہونے والے دھماکے سے متعلق مزید انکشافات آنے شروع ہوگئے ہیں‌،

گذشتہ روز جوہر ٹاؤن میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے دو افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔زخمی خاتون کو ایک دن کے لیے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔دھماکے میں صفیہ بی بی کا شوہر اور بیٹا اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ دو بیٹے زخمی ہوئے جوکہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔گذشتہ روز دھماکا صفیہ بی بی کے گھر کے باہر ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ کے مطابق صفیہ بی بی کو شوہر اور بیٹے کے کفن دفن کے لیے عارضی طور پر ڈسچارج کر دیا گیا۔صفیہ بی بی کا کہنا ہے کہ کالی گاڑی میں سوار آدمی ہمارے گھر کے باہر آیا اور ہم سے پانی مانگا۔گاڑی خراب ہونے کا بہانہ بنا کر واپس چلا گیا اور تقریباَ 15 منٹ بعد گھر کے باہر دھماکا ہوا۔

صفیہ بی بی نے مزید کہا کہ میرا بڑا بیٹا نامعلوم شخص کی شناخت کر سکتا ہے۔

دوسری طرف تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی بابو صابو انٹر چینج سے لاہور شہر میں داخل ہوئی ، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے گاڑی کے داخلے کی فوٹیج حاصل کرلی ،

سیکورٹی اداروں کا کہنا ہےکہ تحت گاڑی بدھ کی صبح 9 بج کر 40 منٹ کے قریب داخل ہوئی ، جہاں بابو صابو ناکے پر اس گاڑی کی باقاعدہ چیکنگ بھی کی گئی ، گاڑی کے پولیس چیکنگ کے باوجود دھماکے میں استعمال ہونے پر سوالیہ نشانات کھڑے ہوگئے

Leave a reply