کوئٹہ :پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے انسداد اسمگلنگ کے تحت دو کامیاب کارروائیوں میں 5کروڑ 65لاکھ روپے کا اسمگل شدہ مال ضبط کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آرسی ڈی ہائی وے موچکہ کسٹم چیک پوسٹ کے عملے نے دو مشکوک آئل ٹینکرز روک کر جب معائنہ کیا تو ٹینکرز سے 30ہزار لیٹر اسمگلڈ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ ڈیزل کی درآمدی دستاویزات طلب کی گئیں لیکن ڈرائیورز متعلقہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔
اس پر حکام نے 2کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کا اسمگلڈ ڈیزل ضبط کرکے مقدمہ درج کرکے دونوں ٹینکرز کے ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا ہے۔اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی موچکہ چیک پوسٹ پر ایک دوسری کارروائی میں حکام نے بلوچستان کے لیے کھاد کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دو کروڑ 90لاکھ مالیت کی کھاد بذریعہ ٹریلر غیرقانونی طور پر بلوچستان لیجانے کی کوشش کی جارہی تھی۔حکام نے متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر کھاد ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر اور وندر میں کارروائی کے دوران اسمگنگ شدہ ایرانی ڈیزل سمیت بھاری مقدار میں چھالیہ اور دیگر چیزیں برآمد کرلی جبکہ ایک غیر ملکی سمیت 25 تارکین وطن کو بھی گرفتارتھا خفیہ اطلاع پر گوادر میں ایک لانچ سے 18 ہزار لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا گیا جبکہ ایک اور وندر میں دوران کارروائی گاڑیوں سے 34 ہزار 394 کلو چھالیہ اور 45 ٹن فلو رائٹ اسٹون برآمدکیا تھا
جبکہ اس وقت وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر 91 عدد ٹائر اور 16 بیگ چائنا سالٹ برآمد کیا گیا