ایف آئی اے کا چھاپہ ایس ایچ کو رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا

0
85

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے اے ایس آئی کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا یہ کارروائی ریجنل ڈائریکٹر صفی اللہ گوندل کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے اے ایس آئی محمد یاسین نے ایک شہری سے اندراج مقدمہ کی مد میں 10ہزار روپے رشوت وصول کی تھی جس پر اسے رقم وصول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر رانا محمد نواز نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر دیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن صفی اللہ گوندل نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت کے مطابق رشوت کا قلعہ قمع کرنے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے اس مشن میں عوام ان کا ساتھ دے اگر کسی محکمہ کا کوئی ملازم یا آفیسر رشوت کا مطالبہ کرے تو اس کیخلاف کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا جائے تاکہ موقع پر کارروائی کرکے اسے گرفتار کیا جا سکے۔

Leave a reply