گوجرانوالہ:ماہ مقدس میں عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے۔افتخار علی شاہ

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی ) ماہ مقدس میں عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے۔افتخار علی شاہ

ماہ رمضان المبارک میں حرمین شریفین کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویثرن افتخار علی شاہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دفتر کی جانب سے استقبالیہ کے موقع پر مبارکباددیتے ہوئے کیا۔

آفس سپرنٹینڈنٹ قاضی احسن شبیر،اسسٹنٹ غلام دستگیر ،سنئیر کلرک اخلاق احمد کے علاؤہ سنئیر کلرک حافظ شہباز احمد ،محمد یوسف،محمد جاوید ،محمد اعجاز ،محمد سجاد کے علاؤہ دیکر اہلکاروں نے شرکت کی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین نے کہا کہ خوش نصیب ہوں رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں عمرہ کرنیکی سعادت حاصل ہوئی ۔

بڑے قابلِ رشک اور خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو اﷲ تعالیٰ کے گھر خانہ کعبہ اور اپنے حبیب حضور اکرم ص کے روضہ اقدس پر حاضری کا شرف بخشا جاتا ہے ۔

حج اور عمرہ کرنیوالے اللہ عزوجل کے مہمان ہیں ،وہ انہیں بلاتا ہے تو وہ اسکے بلاوے پر لبیک کہتے ہیں اوریہ اس سے سوال کرتے ہیں تو اللہ عزوجل اِنہیں عطاء فرماتا ہے۔

تمام مسلمانوں کے لیے عمرہ ایک خاص مقصد رکھتا ہے۔ اسے بڑی حد تک پاکیزگی کا ایک روحانی عمل سمجھا جاتا ہے جو بنیادی طور پر اللہ کی رضا اور فضل حاصل کرنےکے لیے کیا جاتا ہے، یہ اللہ کو خوش کرنے اور اس تک پہنچنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

Leave a reply