ایف آئی اے انکوائری اور انویسٹی گیشن کیخلاف جسٹس آف پیس پہلا عدالتی فورم

0
57
ایف آئی اے انکوائری اور انویسٹی گیشن کیخلاف جسٹس آف پیس پہلا عدالتی فورم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انکوائری اور انویسٹی گیشن کیخلاف جسٹس آف پیس پہلا عدالتی فورم قرار دے دیا گیا

نیشنل بینک کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا لاہور ہائیکورٹ کے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیا گیا ،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ یہ ثابت ہو چکا کہ نیشنل بینک کے پاس داد رسی کا پہلا فورم سیشن عدالت ہے، ہائیکورٹ ہمیشہ ایسے کیسز میں غیر معمولی دائرہ اختیار استعمال کرنے سے گریز کرتی ہے،ہائیکورٹ میں لاپرواہی سے دائر ہونے والی ایسی درخواستوں کا قانونی سدباب لازم ہو چکا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ایسی درخواستوں کا ایک بوجھ پڑا ہوا ہے،ضابطہ فوجداری میں ترمیم ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم کرنے کیلئے کی گئی تھی،ایڈیشنل سیشن ججز کو ہائیکورٹ کے اختیار دینے کا مقصد زیر التوا مقدمات کی تعداد کم کرنا تھا، جب کسی کیس میں سماعت کے دائرہ اختیار کا نکتہ طے ہو جائے تو میرٹ پر کوئی رائے نہیں دینی چاہیے،ضابطہ فوجداری کی دفعہ 22 اے کی ضمنی دفعہ 6 میں پولیس حکام کا لفظ استعمال کیا گیا ہے،

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے حکام بھی پولیس کی تعریف میں شامل ہوتے ہیں، اختیار سے تجاوز کرنیوالے ایف آئی اے حکام کیخلاف جسٹس آف پیس سے رجوع کیا جائے،

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

Leave a reply