ایف آئی اے کا شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنیکا فیصلہ،عدالت کا بھی بڑا حکم
ایف آئی اے کا شہبازشریف، حمزہ منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنیکا فیصلہ،عدالت کا بھی بڑا حکم
ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ مقدمہ میں پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
ایف آئی اے لاہور نے درخواست اسپیشل سینٹرل عدالت کو جمع کروا دی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز اعوان نے درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونا ہے
اسپیشل جج نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ، حکم میں کہا گیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائر کی،اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بننے کے باعث پراسیکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا،ایف آئی اے حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی، اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری
عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا 27 اپریل کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا عدالت نے شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فرد جرم کےلیے 14 مئی کو طلب کر لیا عدالت نے ایف آئی اے کے اسپیشل پراسکیوٹر کی درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا،
14 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی،عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز 14 اپریل کو اپنی حاضری یقینی بنائے عدالت کا تحریری حکم دے دیا