ایف آئی اے کی کاروائیاں،انسانی سمگلر،لیبیا کشتی حادثے کے سہولتکار سمیت 6 گرفتار
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائیاں،ریڈ بک کا بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتارکر لئے
ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کامران عامر خان کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کا انتہائی مطلوب ملزم بھی شامل ہے،گرفتار ملزمان میں عبدالمحبوب، محمد مصطفی اور محمد خان شامل ہیں،ملزمان کو چکوال، لاہور اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،انتھائی مطلوب انسانی سمگلر محمد خان نے متعدد سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے،ملزم کے خلاف متعدد انکوائریاں اور مقدمات درج تھے،ملزم عبدالمحبوب نے مختلف شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیائے،جبکہ ملزم محمد مصطفی نے شہری کو ملازمت کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزمان نے بھاری رقوم بینک اکاونٹ اور نقد کی شکل میں وصول کیں۔ملزمان پیسے وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان اور سہولتکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں
ایک اور کاروائی میں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار کر لیا گیا،اشتہاری ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزم اعجاز احمد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم گجرانوالہ پولیس کو قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے،
دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا، محمد طاہر نامی مسافر فلائٹ نمبر SV801 سے عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب جا رہا تھا،مسافر کے پاسپورٹ پر پرتگال اور استونیہ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے 2 مختلف ایجنٹوں سے مذکورہ ویزے حاصل کئے۔مذکورہ ویزوں کے حصول کے لئے مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے ادا کئے تھے،مسافر کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔
لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث اہم سہولت کار گرفتار
ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا اہم سہولت کار گرفتار کر لیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے ملزم عادل ممتاز کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف کاروائی بینک اکاؤنٹ میں مشکوک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر کی گئی،ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا،اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد میں لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔انسانی سمگروں اور سہولتکاروں کے زیر استعمال بینک اکاونٹس پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث گینگ کے سہولتکار رقوم کی ترسیل کرتے تھے، مذکورہ رقوم مختلف بینک اکاونٹس کا استعمال کر کے بھیجی جاتی تھیں،گرفتار ملزم نے اپنے بینک اکاونٹ میں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے 10 لاکھ روپے وصول کیے ،ملزم نے مذکورہ رقم شہریوں کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے عوض وصول کی،مذکورہ شہری لیبیا پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہے،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف