ایف آئی اے کی کاروائی، بھیک مانگنے جانیوالے 8 مسافروں سے لاکھوں کے سگریٹ برآمد

0
68
fia

ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا
لاکھوں مالیت کے سگریٹ اور ویلو بھی برآمد کر لئے گئے ،گرفتار مسافروں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں،ملزمان کا تعلق لودھراں اور ملتان سے ہے،ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ملزمان کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم پیسے تھے،ملزمان عمرے کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کے سامان کی بھی تلاشی لی گئی،تلاشی کے دوران ملزمان کے سامان سے 900 سگریٹ بکس اور 70 ویلو کے پیکٹ برآمد کر لئے گئے،ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا

بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

 بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

لاہور ائرپورٹ پرکاروائی،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ، 2 مسافر آف لوڈ
دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ، 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا،ملزمان کی شناخت سفیان سرور اور اسد والٹر کے نام سے ہوئی،ملزم سفیان سرور فلائٹ نمبر 9P-502 کے ذریعے وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہا تھا،ملزم کے پاسپورٹ پر پاکستان آمد اور یونان روانگی کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔جبکہ ملزم اسد والٹر فلائٹ نمبر GF-765 کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا،ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 12 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا۔ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا

Leave a reply