ایف آئی اے دفتر جانے کی بجائے مونس الہیٰ ضمانت کروانے پہنچ گئے

ق لیگی رہنما مونس الہٰی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کر دی ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہور میں مونس الہٰی کے وکلانے درخواست ضمانت دائر کی ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہورنے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی. عدالت نے کہا کہ درخواست ضمانت اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی

قبل ازیں ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ انہوں نے مجھے کیا گرفتارکرنا ہے ،خود ایف آئی اے جا رہا ہوں ،مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیاں کا سامنا کرچکاہوں ،ن لیگی کچھ بھی کرلیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا،شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے ،اس لیے لالچ میں نہیں آئے ،ن لیگ کچھ بھی کرلےعمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اورکھڑا رہوں گا ،اس بات کا پتہ تھا کہ شریفوں نے ایسی حرکات کرنی ہیں،عمران خان کیساتھ اتحاد کیا،انتقامی کاروائیاں جھیلنے کیلئے تیار ہوں ،ایف آئی اے کی طرف سے کوئی نوٹس یا رابطہ نہیں کیا گیا،میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں

واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے مونس الہی پر مقدمہ درج کر لیا ہے ،مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے بھتیجے نواز بھٹی اور رحیم یار خان شوگر ملز کے مظہر اقبال کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کے مقدمات درج ہیں معلوم ہوا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویزالہیٰ کوبھی شامل تفتیش کیاجائے گا۔
اس حوالے سے لاہور ایف آئی اے نے نوازبھٹی اور مظہر اقبال کو گرفتار کرلیا ہے

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شخص نواز بھٹی پنجاب اسمبلی میں نائب قاصد تھا ایف آئی اے نے جب شوگر ملز کے معاملے پر اپنی تفتیش شروع کی تو اس میں بھی اس کا نام آیا تھا مظہر عباس نامی ملزم الائیڈ شوگر ملز گروپ میں 35 فیصد جب کہ نواز بھٹی 31 فیصد شئیرز کا مالک تھا یہ شوگر مل رحیم یار خان میں قائم ہے

دوسری جانب مونس الٰہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، وکیل مونس الہی عامر سعید راں کا کہنا ہے کہ مقدمے سے قبل انکوائری کرنا ضروری ہے ۔تفتیش کیے بغیر مقدمہ درج نہیں ہو سکتا ۔ ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا ایف آئی اے نے مونس الہٰی اور ان کے خاندان کے لین دین کو چیک کیاتھا ایف آئی اے نے شواہد چیک کرنے کے بعد حکومت کو آگاہ کیا تھا-

حکومت کی جانب سے ہدایت ملنے کے بعد ایف آئی اے نے مونس الہٰی کے خلاف شواہد جمع کرنا شروع کیے تھے، منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو شواہد مل چکے ہیں ایف آئی اے حکام کا کہناتھا کہ شواہد ملنےکے بعد مسلم لیگ (ق) کے رہنمامونس الہٰی کےخلاف تحقیقات مزید آگے بڑھائی جائیں گی۔

بعد ازاں مونس الہٰی نے اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کی خبر پر ردِعمل بھی دیا تھا ایم این اے مونس الہٰی نے اپنے خلاف ایف آئی اے انکوائری کی خبر کا اسکرین شاٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے ’بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم‘ تحریر کیا تھا-


انہوں نے کہا تھا کہ چاہے جتنے کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ایف آئی اے کے کیس میں لگائے گئے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں، اس طرح کے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارےخاندان پر اس طرح کے کیسز بنائے گئے ہزار مقدمات بنا لیں، عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ سے غلطی ہوگئی، کوئی بات نہیں واپس آجائیں۔

مونس الہیٰ پر مقدمہ درج ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ طارق چیمہ اور سالک حسین نے بے شرمی کی انتہا کر دی ہے، مونس الہیٰ نے طارق چیمہ کیلئے کیا نہیں کیا آج یہ محسن کش پرویز الہیٰ اور مونس کے خلاف جعلی مقدمے بنوا رہے ہیں، کوئ شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے سیاست اپنی جگہ آخر آپ کا بھائ ہے کوئ شرم کریں

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1536983145572081665

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مونس الہیٰ ناراض نہ ہوں، ان کی گرفتاری کا فیصلہ عمران خان کے دورِ حکومت میں ہوا، انکوائری بھی تب ہی ہوئی۔ عمران خان مونس کو اس وقت گرفتار کروانا چاہتے تھے جس کا مونس نے مجھے خود بتایا، ہم جب ان کے گھر وزراتِ اعلیٰ سے متعلق مذاکرات کے لیے گئے تب مونس نے اس بات کا اظہار کیا تھا مونس الٰہی کو صرف نوٹس کریں گے اور کہیں گے آکر ان پیسوں سے متعلق ثابت کریں نواز بھٹی اور مظہر حسین ثابت کریں کہ 72 کروڑ ان کے ہیں یہ کرپٹ پیسہ ہے اور یہ منی لانڈرنگ ہے یہ ثابت کردیں اس حوالے سے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں اگر ثابت ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے چوہدری صاحبان تھے تو مونس کو گلہ نہیں کرنا چاہیے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو گرفتاری ہوگی

بحریہ ٹاؤن کے چئیرمین ملک ریاض کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی-

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

کرپشن ثابت:برطانیہ نے ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخ کردیا

جعلی چیک دینے پر ملک ریاض کے بیٹے پرمقدمہ درج

شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان

Shares: