ایف آئی اے شوکت ترین کو جلد گرفتار کرنے کیلئے تیار

0
46

ایف آئی اے شوکت ترین کو جلد گرفتار کرنے کیلئے تیار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹر شوکت ترین کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل کرلی۔ تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی گفتگو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی، شوکت ترین قومی مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت طلب کرلی ہے، اجازت ملنے پر شوکت ترین کو گرفتار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں شوکت ترین، تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کا ایک مبینہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پرلیک ہوگیا جس میں سابق وفاقی وزیرخزانہ پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے ساتھ معاہدے سے متعلق بات کررہے ہیں۔ مبینہ آڈیو کلپ میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری کو آئی ایم ایف ڈیل سے متعلق معاملہ اٹھانے پرکہتے ہیں ، “ ہم ایسا سین کریں گے نا کہ یہ نہ نظر آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں“۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
مبینہ آڈیو ٹیپ خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور جھگڑا کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرپلس چھوڑنا ناممکن ہوگا۔ اتحادی حکومت نے اس خط کے ردعمل میں پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف ڈیل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اس سے قبل ایسے خطوط کا اشارہ دے چکے ہیں جبکہ شوکت ترین نے اتوار کے روزاپنی ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل کو خبردارکیا تھا کہ اگرخیبرپختونخوا کے مسائل حل نہ ہوئے تو پنجاب حکومت کی جانب سےبھی اسی طرح کا خط لکھا جائے گا۔

Leave a reply