اسکردو:جی بی اے9 اسکردو 3(منٹھو)سے پاکستان تحریک انصاف کے فدامحمد ناشادکامیاب ،اطلاعات کے مطابق پشین گوئیوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جیت کے قوی امکان ہے،
اسکردو سے ذرائع کے مطابق جی بی اے9 اسکردو 3پولنگ اسٹیشن منٹھوکاغیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارفدامحمد ناشاد نے 137 ووٹ حاصل کیئے ہیں اوروہ کامیاب قرارپائے ہیں
اسی پولنگ اسٹیشن منھٹو سے پیپلزپارٹی کے وزیر وقار 29 ووٹ لے کردوسرے نمبررہے
ادھرذرائع کے مطابق باقی پولنگ اسٹیشنوں سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی برتری کی اطلاعات ہیں اوریہی کہا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بڑی اکثریت سے گلگت بلتستان سے نشستیں جیتے گی