فیفا ورلڈ کپ؛ آدھے کپڑوں اور شراب نوشی پر پابندی عائد کردی گئی

0
77

فیفا ورلڈ کپ؛ آدھے کپڑوں اور شراب نوشی پر پابندی عائد کردی گئی.

کسی اسلامی ملک میں پہلی مرتبہ مردوں کے فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد شراب کے رسیا شائقین کے لیے اور آدھے کپڑے پہننے والوں کیلئے خاص طور پر ایک چیلنج کیونکہ اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے. جبکہ خیال رہے کہ مغربی ممالک میں خاص طور پر شائقین فٹبال کی جانب سے الکوحل کا استعمال اس کھیل سے جڑی ثقافت کا حصہ ہے۔ کوئی بھی مقابلہ شروع ہونے سے قبل الکوحل والے چند مشروبات بہت سے تماشائیوں کو اعصابی تناؤ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اور دوستوں کو قریب لے آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض تماشائی اپنی ٹیم کی شکست کا غم کم کرنے کے لیے بیئر کا سہارا لیتے ہیں، بلکل ایسے ہی جیتنے والی ٹیم کے حامی شیمپین کی بوتل کا ڈھکن ہوا میں اڑا کر فتح کا جشن مناتے ہیں۔

لیکن اس سال مردوں کے عالمی کپ فٹبال مقابلے کی میزبان ایک سخت اسلامی قوانین والی خلیجی ریاست قطر ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فٹ بال کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ایک ایسے اسلامی ملک میں منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں نا صرف شہریوں کے لیے شراب پینے کی ممانعت ہے بلکہ کوئی غیرملکی بھی کھلے عام شراب استعمال نہیں کر سکتا ہے.

ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق؛ قطر میں غیر مسلموں کے لیے صرف بین الاقوامی ہوٹلوں میں شراب میسر ہوگا، تاہم اب دنیا بھر سے یہاں پہنچنے والے شائقین فٹبال کے لیےبیئر کے استعمال میں کچھ نرمی برتی گئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 ءمیں ایک معاون امریکی بیئر ساز کمپنی بڈ وائزر میچوں کے دوران صرف ٹکٹ ہولڈر شائقین کے لیے بیئر مہیا کرے گی اور وہ بھی صرف اسٹیڈیم کے بیرونی احاطے میں یعنی تماشائیوں کو بیئر اسٹیڈیم کے اندر یا باہر سڑکوں پر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد کروانے والی قطری سپریم کمیٹی نے عالمی ادارے کو بتایا، ” الکوحل قطری ثقافت کا حصہ نہیں، لیکن مہمان نوازی اس کا حصہ ہے، اس لیے ایسے فٹبال فین جو ورلڈ کپ کے دوران الکوحل استعمال کرنا چاہتے ہیں، وہ ایسا کر سکیں گے۔‘‘ تاہم اس مرتبہ یہ فٹ بال کے پہلے ہونے والے ورلڈ کپ مقابلوں سے اس طرح مخلتف ہو گا کہ ان سابق مقابلوں میں شائقین جتھوں کی شکل میں گلیوں اور چوراہوں پر اکھٹے ہو کر شراب پیتے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

واضح رہے کہ قطر میں، انگلینڈ کے شائقین کو مختلف مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، جن میں کسی غلط جگہ پر صرف ایک بیئر پینا بھی انہیں مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کی فٹ بال سپورٹرز ایسوسی ایشن نے شراب کے معاملے میں قطر جانے والے شائقین کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات میں کہا گیا ہے، ”قطر میں شراب نہ لیں اور نہ ہی گلیوں میں پیئیں۔ آپ کو واپس گھر بھیجا یا گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ قطر میں صرف ایک شراب کی دکان لائسنس یافتہ ہے اور یہاں صرف رہائشیوں کے لیےشراب دستیاب ہے۔‘‘

Leave a reply