پندرہ ارب چوری شدہ پاسورڈ ڈارک ویب پر فار سیل لگا دیئے گئے

0
45

لندن:پندرہ ارب چوری شدہ پاسورڈ ڈارک ویب پر فارسیل لگا دیئے گئے،باغی ٹی وی کے مطابق معروف برطانوی اخباردی انڈیپنڈنٹ نے انکشاف کیا ہےکہ دنیا کی بدنام ترین ویب سائٹ ڈارک ویب کے پاس دنیا بھر کے 15 ارب سے زائد چوری شدہ پاسورڈ ہیں

دی انڈیپنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ڈارک ویب کے پاس15 ارب سے زیادہ چوری شدہ اکاؤنٹ ایسے لوگوں کے ہین کہ جن کے بارے میں شک ہے کہ وہ غلط استعمال ہوتے رہے

سائبر سیکیورٹی فرم ڈیجیٹل شیڈو کے محققین نے آن لائن بینک اکاؤنٹس سے لے کر موسیقی اور ویڈیو اسٹریمنگ خدمات تک ہر چیز کے صارف نام ، پاس ورڈ اور لاگ ان کی دیگر معلومات دریافت کیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ پاسورڈز کسی کاروباری افراد کے نہیں بلکہ عام صارفین کے ہیں جوانٹرنیٹ کے استعمال کے دوران غلط استعمال ہوئے

حیرت کی بات یہ ہے کہ فروخت کے لئے بہت مہنگے ترین ہیں‌۔ مجرمانہ سرگرمی کے لئے بدنام زمانہ انٹرنیٹ کا ایک ایسا حصہ جو صرف ماہر سوفٹ ویئر کے استعمال سے قابل رسائی ہے۔

Leave a reply