فتھ جنریشن سائبر وار! تحریر : زوہیب زاہد خان

0
82

دور حاضر میں سوشل میڈیا نے انسانی زندگیوں میں بہت بڑا انقلاب برپا کردیا ہے۔ ہزاروں اور لاکھوں میل بیٹھے لوگوں سوشل میڈیا کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا نے پوری دنیا کو ایک چھوٹی سی گلوبل ولیج بنادیا ہے۔ سوشل میڈیا نے لوگوں کو اظہار رائے بیان کرنے کیلئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کردیا ہے۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا کو ڈیجیٹل میڈیا بھی کہا جاتا ہے۔

ففتھ جنریشن سائبر وار!
آجکل سماجی رابطے کی ویب سائیٹس فیس بُک اور ٹوئٹر پر بہت زیادہ پروپیگنڈے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ افراد، سیاسی جماعتوں حتی کہ دو مختلف ملک بھی ایک دوسرے کے خلاف بڑھ چڑھ کر پروپیگنڈے میں مشغول نظر آتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں کہا جائے تو سوشل میڈیا پر دو مختلف نظریات اور سچ رکھنے والے عناصر کا ٹکراو ہوتا ہے۔ کہیں افواہیں پھیلائی جارہی ہوتی ہیں. کہیں ان افواہوں کی تردید کی جارہی ہوتی ہے۔ اسی قسم کی کشمکش چلتی رہتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس طرح کے جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کو ایک موثر حکمت عملی سے کاؤنٹر کیا جاتا ہے۔ جہاں دلیل اور ثبوتوں کے ساتھ منفی پروپیگنڈے کا جواب دیا جاتا ہے. سوشل میڈیا کی اس جنگ کو ففتھ جنریشن سائبر وار کہتے ہیں۔

بیرونی دشمن قوتیں ہمارے ملک میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے کبھی ہمارے دین اسلام اور مقدس مذہبی ہستوں کے خلاف اپنا زہر اگلتی ہیں. کبھی ہمارے ملک پر الزام تراشی کرتی ہیں۔

الحمدالله! پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ دشمن قوتوں کے ہر قسم کے منفی پروپیگنڈے کا بخوبی جواب دیتے ہیں۔ ہم سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹس کا مقصد ہی دین اسلام اور ملک پاکستان کا دفاع کرنا ہے۔ دین اسلام اور وطن عزیز پاکستان سے بڑھ کر ہم پاکستانیوں کی کچھ نہیں ہے۔

بلاشبہ آج کے دور میں ہر پاکستانی مسلمان سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ کو اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال دین اسلام اور ملک پاکستان کے دفاع کیلئے کرے۔ ہر سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ کو ففتھ جنریش سائبر وار کے متعلق بخوبی آگاہی ہونی چاہیئے۔

الله پاک مجھ سمیت ہر پاکستانی کو سوشل میڈیا کو دین اسلام اور وطن پاکستان کے دفاع کیلے استعمال کرنے کی توفیق عطاء فرمائے. آمین! (جزاک اللہ)

Leave a reply