راولپنڈی :ہمیں کیوں نکالا؟ کھانے کے بل پرجھگڑا،کے ایف سی کے ریسٹوران پرحملہ، فائرنگ، توڑپھوڑ، اطلاعات کے مطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے بحریہ ٹاون فیز 7 راولپنڈی KFC میں کچھ افراد کا اسٹاف کے ساتھ جھگڑا ہوا یہ جھگڑا اس قدر بے قابو ہوگیا کہ کھانا کھانے والوں نے تباہی مچادی

 

جھگڑا کھانے اور بل کے تنازعے پر ہوا۔زرائع

 

ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمارت کو بڑا نقصان شیشے دروازے ٹیبل توڑ دئیے۔زرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سرعام فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و حراس پھیلا دیا گیا۔

ادھرذرائع کے مطابق موقع پر دو افراد شدید زخمی جنھیں ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے۔بحریہ سکیورٹی اور پولیس کو بر وقت اطلاع کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے معاملے پر جلد قابوپالیا گیا ہے

دوسری طرف وہاں موجود افراد کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی روایات کو برقرار رکھتے ہوۓ موقع واردات پر سیکیورٹی اس وقت پہنچی جب تمام ملزمان موقع واردات سے فرار ہوچکے تھے

Shares: