فلم زندگی تماشا کی تشہیر کے لئے میوزک کنسرٹ

0
42

پاکستانی فلمی صنعت کی رواں سال میں پہلی فلم ’زندگی تماشا‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں لاہور کے معروف شاپنگ مال میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

اس کنسرٹ میں فلم کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ، لیڈ فنکار عارف حسن، علی قریشی، رائٹر نرمل بانو، آئی ایم جی سی سے شیخ عابد رشید سمیت سنی پیکس کی ٹیم نے بھی شرکت کی

جبکہ یہ فلم فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے 24 جنوری کو ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی

پروگرام کی میزبان کنول کھوسٹ نے ’زندگی تماشا‘ کے موضوع اور پروڈکشن کے حوالے سے فنکاروں اور ڈائریکٹر سے گفتگو کی

سرمد کھوسٹ نے شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’زندگی تماشا‘ ایک فکر انگیز موضوع پر مبنی ہے جس میں رائٹر اور ڈائریکٹر سمیت تمام فنکاروں نے خلوص نیت انتہائی محنت اور دل سے کام کیا ہے

انہوں بے بتایا کہ فلم اندرون لاہور کی کہانی کے ذریعے پاکستانی معاشرے کے مجموعی حالات اور تضادات کی عکاسی کرتی ہے جس میں شائقین کی تفریح کے لیے دلچسپ کہانی کے ساتھ سنجیدہ پیغام بھی موجود ہے

اس موقع پر میوزک بینڈ ساکن نے فلم میں موجود اپنا مشہور زمانہ عارفانہ کلام پیش کرکے حاضرین کی داد سمیٹی۔

پروگرام میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے فلم کے ٹریلرز گیتوں سمیت دیگر ویڈیوز کو بھرپور انجوائے کرتے ہوئے پذیرائی بخشی اور کنسرٹ کی رونق کو دوبالا کر دیا

Leave a reply